پاکستان سے پاس آؤٹ سعودی کیڈٹس شاہی فوج میں شامل

لیبیا، فلسطین اور بحرین سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوکر اپنے ممالک کی فوج میں شامل ہوگئے،عرب ٹی وی

اتوار 17 اپریل 2016 17:17

پاکستان سے پاس آؤٹ سعودی کیڈٹس شاہی فوج میں شامل

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پاکستان میں فوجی افسروں کو تربیت فراہم کرنے والی کاکول ملٹری اکیڈیمی سے پاس آؤٹ 34 سعودی کیڈٹس کو مملکت کی بری فوج میں کمیشن دے دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کیڈٹس کاکول ملٹری اکیڈیمی ایبٹ آباد کے 134 ویں لانگ کورس میں گزشتہ روز پاس آؤٹ ہوئے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر ممنون حسین تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سعودی عرب کے علاوہ لیبیا، فلسطین اور بحرین سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔اس موقع پرسعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد بن عبداﷲ العائش، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ بن مرزوق الزھرانی، شاہ عبداﷲ ملٹری کالج کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر ظافربن علی الشھری اور پاکستان میں سعودی عرب کے ملٹری اتاشی کرنل نواف بن سعید المالکی کے علاوہ کیڈٹس کے والدین اور رشتے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :