یمن میں عدن کے ایئرپورٹ پر حملہ، چار فوجی ہلاک،دوزخمی

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوائنٹ کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا،یمنی حکام

اتوار 17 اپریل 2016 17:19

یمن میں عدن کے ایئرپورٹ پر حملہ، چار فوجی ہلاک،دوزخمی

عدن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) یمن میں عدن کے ایئرپورٹ کے قریب ایک چیک پوائنٹ کے نزدیک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حکام نے بتایاکہ دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران عدن میں ہونے والے حملوں اور دھماکوں میں اکثر کارروائیاں القاعدہ اور داعش تنظیموں سے منسوب کی گئیں جن میں بعض کی ذمہ داری براہ راست ان تنظیموں نے قبول بھی کی۔

واضح رہے کہ یمن کے جنوب میں القاعدہ اور داعش سمیت شدت پسند تنظیموں کے رسوخ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔رواں سال جنوری میں نامعلوم مسلح افراد نے عدن ایئرپورٹ پر انٹلیجنس ادارے کے ذمہ دار علی صلاح الناخبی کو اس وقت ہلاک کردیا جب ان کی گاڑی عدن شہر کے وسطی علاقے المنصورہ سے گزر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :