Live Updates

چھوٹو گینگ نے شہباز شریف کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا: پرویز الہٰی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 اپریل 2016 20:30

چھوٹو گینگ نے شہباز شریف کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا: پرویز الہٰی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الہٰی پنجاب حکومت پر برس پڑے، کہتے ہیں چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس بے نقاب کر دی ہے، پنجاب حکومت خود تاوان دیکر مغوی بازیاب کراتی رہی ہے، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ چھوٹے چودھری کے دور میں پروان چڑھا۔مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الہٰی نے چھوٹو گینگ کے معاملے پر پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت چھوٹو گینگ کو تاوان دیکر مغوی بازیاب کراتی رہی ہے۔پرویز الہٰی نے یہ بھی کہہ دیا کہ جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے بارے میں بہت بار نشاندہی کی مگر پنجاب حکومت نے یہاں رینجرز کو نہیں آنے دیا، جو کہتے تھے کہ پنجاب میں نو گو ایریا نہیں اب بتائیں کیا چھوٹو گینگ کے علاقے نو گو ایریاز نہیں ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ ایک طرف چھوٹو گینگ ہے اور ایک طرف چھوٹا چودھری ہے، چھوٹو گینگ چھوٹے چودھری ہی کے دور میں پروان چڑھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات