افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی ،خواتین اور بچوں سمیت 23افراد ہلاک ،صوبہ بدخیس کے جاوند،بالامرغاب اور ابکامرئی اضلاع میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں،صوبائی پولیس چیف

اتوار 17 اپریل 2016 22:05

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی ،خواتین اور بچوں ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 23افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان میڈیاکے مطابق دارالحکومت کابل سے 555کلومیٹر دور واقع مغربی صوبہ بدخیس کے علاقے قلعہ نو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے ۔صوبائی پولیس چیف عبدالرؤف تاج کاکہنا ہے کہ جاوند،بالامرغاب اور ابکامرئی اضلاع میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت ابتک 23 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔دارالحکومت کابل سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بارشوں کاسلسلہ جاری ہے ۔