چھوٹو گینگ کے پاس 24 پولیس اہلکار یرغمال ہیں، انشاء اللہ ان کی بحفاظت واپسی ہو گی‘ آئی جی پنجاب
اتوار 17 اپریل 2016 22:39
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) چھوٹو گینگ کے پاس 24 پولیس کے اہلکار یرغمال ہیں، انشاء اللہ ان کی بحفاظت واپسی ہو گی جس کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ میڈیا دیگر فورسز کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی طرح کچے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرے، میڈیا کی بے جا تنقید سے پولیس کا مورال گرانے کی کوشش نہ کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے اتوار کی شام رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس کے جو نوجوان چھوٹو گینگ کی کمین گاہ پر اسے گرفتار کرنے کیلئے گئے تھے۔ انہوں نے اپنے آپ کو رضا کارانہ طور پیش کیا تھا انکو کسی آفیسر نے زبردستی لانچ میں نہیں بٹھایا۔(جاری ہے)
چھوٹو گینگ کی فائرنگ سے پولیس کے چھ جوان شہید ہوئے اور 24 کو یرغمال بنا لیا گیا۔
اب تک چھوٹو گینگ کے سو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان میں کوئی سیاستدان شامل نہیں۔ مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ کچے کے آپریشن کو 20 دن مکمل نہیں ہوئے چار اپریل کو پولیس وہاں پہنچی تھی اور پانچ اپریل کو آپریشن کا آغاز کیا۔ اس آپریشن کے کئی مختلف مراحل کی حکمت عملی تیار کی گئی تھی۔ پہلے مرحلے میں پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس کا یہ قطعاً مطلب نہیں کہ آپریشن ناکام ہو گیا ہے یہ پہلے دن سے ہی پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ آپریشن تھا گو کہ پہلے پولیس آپریشن کو لیڈ کر رہی تھی۔ مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ آپریشنز ناکام بھی ہوتے رہتے ہیں انشاء اللہ آپریشن ضرب آہن کامیابی سے ہمکنار ہو گا پولیس کے اہلکاروں کو بہترین کھانا اور انکی ضروریات کا آپریشن کے دوران خیال رکھا جا رہا ہے اور جو چھ اہلکار شہید ہوئے تھے وہ خود ہر ایک کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔مزید اہم خبریں
-
خواہش ہے سپریم کورٹ مکمل ہوجائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
فیض آباد دھرنا کمیشن، احسن اقبال کے بیان میں نیا انکشاف سامنے آگیا
-
بھارتی انتخابات: نوجوان کیا سوچ رہے ہیں؟
-
یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
تحریک انصاف نے ججز کی کھلی ہراسگی کا ذمہ دار چیف جسٹس آف پاکستان کو قرار دے دیا
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
لندن میں نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ پر خاتون پر تھوکنے کی فرد جرم عائد
-
مذموم کوشش کے بعد پی ٹی آئی کا سعودی عرب مخالف بیان سے لاتعلقی مضحکہ خیز ہے،بیرسٹر عقیل
-
پاکستان میں ایکس کی بندش پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
دبئی میں بارشیں، 50 سے زائد پاکستانی کویت ایئر پورٹ پر پھنس گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.