پی آئی اے کا 4اگست سے حج آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 18 اپریل 2016 16:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) قومی ائیر لائن نے 4اگست سے حج آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ حج آپریشن کو ائیر بس تھری تھری زیرو ،بوئنگ ٹرپل سیون اور ائیر بس اے تھری ون زیرو طیارے آپریٹ کریں گے۔حکام کے مطابق رواں برس ساٹھ ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں سے بائیس ہزار عازمین حج ٹوورآپریٹر کے بھی ہونگے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج آپریشن میں ساٹھ فیصد آپریشن جدہ اور چالیس فیصد آپریشن مدینہ کیلئے ہوگا۔ قومی ائیر لائن ائیر بس اے تھری ون زیرو طیارے کوئٹہ اور پشاور کیلئے استعمال کئے جائیں گے جبکہ دو طیارے اسٹینڈ بائی ہونگے۔ اس کے علاوہ قومی ائیر لائن تھری تھری زیرو اور بوئنگ ٹرپل سیون طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :