آرمی چیف کادورہ جنوبی وزیرستان ، اگلے مورچوں پر تعینات فوج کے جوانوں سے ملاقات، جوانوں اورافسروں کو کامیاب شوال آپریشن پرخراج تحسین، آرمی چیف کوشوال میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے آخری مرحلے پر بریفنگ دی گئی،شوال آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا ہے،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہر سطح پر پھیلا دیا جائے،دہشتگردوں اور ان کے سلیپرزسیلز کا چن چن کر خاتمہ یقینی بنایا جائے،سہولت کاروں اوردہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑ ا جائے گا، قوم جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 اپریل 2016 18:23

آرمی چیف کادورہ جنوبی وزیرستان ، اگلے مورچوں پر تعینات فوج کے جوانوں ..

جنوبی وزیرستان( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔18اپریل۔2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہر سطح پر پھیلا دیا جائے،دہشتگردوں اور ان کے سلیپرزسیلز کا چن چن کر خاتمہ یقینی بنایا جائے،دہشتگردوں ،سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑ ا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے اگلے مورچوں پر تعینات فوج کے جوانوں اورافسروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں کامیاب شوال آپریشن پرخراج تحسین پیش کیا۔جہاں انہیں شوال میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے آخری مرحلے پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کو بتایا گیا کہ شوال آپریشن کے آخری مرحلے میں800کلومیٹر کا علاقی کلیئر کروا لیاگیاہے۔آرمی چیف کو شدت پسندوں سے تحویل میں لیے گئے اسلحے سے متعلق بھی بتایا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوال آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ قوم جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آرمی چیف کادورہ جنوبی وزیرستان ، اگلے مورچوں پر تعینات فوج کے جوانوں ..