یروشلم میں مسافر بس میں دھماکہ، 16 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 18 اپریل 2016 21:00

یروشلم میں مسافر بس میں دھماکہ، 16 افراد زخمی
یروشلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) یروشلم میں مسافر بس میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر یروشلم میں ایک مسافر بس میں دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث بس میں موجود 16 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :