سپریم کورٹ بار نے پاناما لیکس معاملے پر مشاورت مکمل کر لی، کل اپنی تجاویز کا اعلان

پیر 18 اپریل 2016 21:13

سپریم کورٹ بار نے پاناما لیکس معاملے پر مشاورت مکمل کر لی، کل اپنی تجاویز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ بار نے پاناما لیکس معاملے پر مشاورت مکمل کر لی ہے ،صدر سپریم کورٹ بار منگل کی صبح 11بجے اپنی تجاویز کا اعلان کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے چند روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید علی ظفر سے لاہور رجسٹری میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے بار کے عہدیداروں کو پانامہ لیکس کے حوالے سے اپنی جماعت کے نقطہ نظر اور اس معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے بھی آگاہ کیا اور درخواست کی تھی کہ سپریم کورٹ بار بھی ان کے موقف کا تائید کرے ۔پاناما لیکس معاملے پر سپریم کورٹ بار کے عہدے داروں نے مشاورت مکمل کر لی ہے اور صدر سپریم کورٹ بار منگل کو اپنی تجاویز کا اعلان کریں گے ۔