مریشس کی صدر بی بی امینہ فردوس اسلام‌ آباد سے کراچی پہنچ گئیں

muhammad ali محمد علی پیر 18 اپریل 2016 21:57

مریشس کی صدر بی بی امینہ فردوس اسلام‌ آباد سے کراچی پہنچ گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) مریشس کی صدر بی بی امینہ فردوس اسلام‌ آباد سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریشس کی صدر بی بی امینہ فردوس ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہیں۔ اب بی بی امینہ فردوس اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بی بی امینہ فردوس کل بروز منگل مزار قائد پر حاضری دیں گی۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب کسی ملک کی خاتون صدر مزار قائد پر حاضری دیں گی۔ مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد بی بی امینہ فردوس کراچی یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گی۔ واضح رہے کہ بی بی امینہ فردوس کراچی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :