افغان دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکہ ، 24 افراد ہلاک۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 اپریل 2016 10:59

افغان دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکہ ، 24 افراد ہلاک۔ خبر ایجنسی

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکہ ہوا. تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی نے بتایا کہ دھماکے میں 24 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ دھماکہ افغانستان کی وزارت دفاع کے قریب کیا گیا۔ علاقہ میں تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ علاقہ مکینوں میں دھماکے اور فائرنگ کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے کچھ مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :