قیاس آرائیاں‌دم توڑ گئیں، وزیر اعظم نواز شریف آج وطن واپس آئیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 اپریل 2016 11:28

قیاس آرائیاں‌دم توڑ گئیں، وزیر اعظم نواز شریف آج وطن واپس آئیں گے

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج لندن سے وطن واپس لوٹیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ آج دوپہر ایک بجے لوٹن ائیر پورٹ سے اڑان بھرے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف لندن میں میڈیکل چیک اپ کے لیے موجود تھے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں ایک ہفتہ قیام کے دوران اسپتال میں اپنے مختلف ٹیسٹ کروائے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز نے طویل سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث ممکن ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف لندن سے وطن واپسی پر کسی مقام پر قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن واپسی کے بعد ہی سے قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ وزیر اعظم نواز شریف اب وطن واپس نہیں آئیں گے، تاہم ان کے وطن واپسی کے اعلان کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :