باغ‘طلباء اور سیاست کے موضوع پر بھٹی شریف میں پروقار تقریب کا انعقاد

منگل 19 اپریل 2016 12:27

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ بھٹی شریف میں ”طلباء اور سیاست“ کے موضوع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا‘ مقررین کا پاکستان اور آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر پابندی فوری ختم کرنے کا مقابلہ‘تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرطلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے-تفصیلات کے مطابق سٹوڈنٹ ویلفیئر بھٹی شریف کے زیر اہتمام طلباء اور سیاست کے موضوع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے معروف شاعر پروفیسر عبدالحق مراد اور ایف ایم راولاکوٹ کے محمد شہزاد خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت مقامی شخصیات راجہ عبدالخالق نے کی-تقریب میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی-تقریب میں بچوں نے طلباء کا حصہ لینے یا نہ لینے کے موضوع پر زبردست انداز میں گفتگو کر کے ناظرین سے داد وصول کی-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیاست کسی بھی ملک کا نظام حکومت چلانے کا ایک ذریعہ ہے لیکن آج سیاست مادی سیاست‘ مفاداتی سیاست اور موروثی سیاست بن گئی ہے ہمیں سیاست کی تعریف آنی چاہئے-طلباء کو سیاست میں حصہ لینا چاہئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر پابندی فوری ختم کی جائے تاکہ جاگیر داری‘ ٹھیکیداری اور انگوٹھا مار نظام کا خاتمہ ہو سکے-ہمارے سیاستدانوں کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں-تقریب سے عبدالحق مراد‘شہزاد خان‘ پروفیسر جاوید‘ راجہ عبدالخالق‘ راجہ رزاق‘راجہ مختار‘ راجہ نسیم‘ سردار رمضان‘ عمیر حیدر‘ قاری جاوید‘ راجہ امین ‘ راجہ ادیب ایڈووکیٹ‘ شاہد محمود‘ راجہ ظہیر‘ راجہ نصیر‘ راجہ حسیب‘راجہ فہیم‘ راجہ صداقت نے خطاب کیا-مہمان خصوصی نے قرآن پاک کی سورہ اخلاص سورہ فاتحہ کا شاعری میں ترجمہ کیا-آخر میں ایلیمنٹری بورڈ سے اور مقابلے میں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے-تقریب میں چھ تعلیمی اداروں نے حصہ لیا-

متعلقہ عنوان :