ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے بلا امتیاز احتساب لازم ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 اپریل 2016 16:28

ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے بلا امتیاز احتساب لازم ہے۔ آرمی چیف ..

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سگنل ریجمنٹ سینٹر کوہاٹ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورے کے دوران میجر جنرل سہیل احمد زیدی کو کمانڈنٹ کور آف سگنلز کے بیجز لگائے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سطح پر بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سطح پراحتساب ملک کی خوشحالی، سالمیت اور استحکام کے لیے لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی لعنت کو ملک سے مکمل ختم کرنے تک ملک میں دائمی امن قائم نہیں ہو سکتا اور اس مقصد کے لیے پاک فوج مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ہمیں قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔