سعودی عرب اور ترکی امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شامی حکومت

منگل 19 اپریل 2016 20:33

سعودی عرب اور ترکی امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شامی ..

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) شامی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر سمیت اپوزیشن کے تمام حمایتی ملک جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اپوزیشن کی طرف سے گزشتہ روز ان مذاکرات کا بائیکاٹ کرنے کے بعد کہی گئی۔

(جاری ہے)

ایک لبنانی ٹیلی وڑن سے گفتگو کرتے ہوئے شامی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بشار الجعفری نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ شامی فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک شامیوں کے درمیان مکالمت نہیں چاہتے اور شام میں جاری خون خرابہ روکنے اور سیاسی حل کے حق میں نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :