لاپتہ ملائیشین طیارے کے ممکنہ ملبوں کے دومزید حصوں کا تجزیہ

منگل 19 اپریل 2016 20:33

لاپتہ ملائیشین طیارے کے ممکنہ ملبوں کے دومزید حصوں کا تجزیہ

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) ماہرین نے ملائیشیا ایئرلائنز کی دو برس قبل لاپتہ ہو جانے والی پرواز MH370 کے ممکنہ ملبے کے دو مزید حصوں کا تجزیہ منگل سے پھر شروع کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ یہ ٹکڑے ’قریب یقینی حد تک‘ اسی لاپتہ جہاز کے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک ٹکڑا جنوبی افریقہ جبکہ دوسرا بحر ہند کے جزیرہ ماریشیس کے قریب سے ملا تھا جنہیں گزشتہ ہفتے تجزیے کے لیے آسٹریلیا لایا گیا تھا۔

قبل ازیں موزمبیق کے ساحل کے قریب سے ملنے والے دو ٹکڑوں کے بارے میں بھی یہی کہا گیا تھا کہ وہ قریب یقینی حد تک اسی لاپتہ ہو جانے والے بوئنگ 777 کے ہیں۔ یہ جہاز آٹھ مارچ 2014ء کو کوآلالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس پر عملے کے ارکان سمیت کْل 239 افراد سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :