چینی وزیر دفاع چینگ وان چوانگ کی اپنے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان ملٹری ہاٹ لائن کے قیام میں پیشرفت

منگل 19 اپریل 2016 20:33

چینی وزیر دفاع چینگ وان چوانگ کی اپنے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) چین اور بھارت کے درمیان ایک ملٹری ہاٹ لائن قائم کرنے کی جانب پیشرفت ہوئی ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق چین نے بھارت کی جانب سے ایک ہاٹ لائن قائم کرنے کی تجویز پر ’مثبت ردعمل‘ دکھایا ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یہ پیشرفت چینی وزیر دفاع چینگ وان چوانگ کی اپنے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران ہوئی۔ دونوں ممالک 1962 میں اروناچل پردیش کے سرحدی معاملے پر ایک جنگ لڑ چکے ہیں۔ چین کا دعویٰ ہے کہ اس ریاست کا کچھ حصہ جنوبی تبت میں شامل ہے۔ 2014ء میں بھی چند سو چینی فوجیوں کی لداخ کے علاقے میں پیشقدمی کے بعد دونوں ممالک میں شدید فوجی تناوٴ پیدا ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :