محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا

منگل 19 اپریل 2016 20:38

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان ..

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور ڈویژن ، بالائی فاٹا، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں ژوب12،بارکھان03اور کوئٹہ میں 02، پنجاب میں سرگودھا06، ساہیوال،لیہ05، کوٹ ادو04،ڈی جی خان،بھکر، ملتان03، جھنگ 02، سیالکوٹ، فیصل آباد01 جبکہ خیبرپختونخواہ مبیں پاراچنار کے مقام پر02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو 40، شہید بینظیر آباد ، حیدرآباد 39، میرپورخاص، سبی، تربت اورمٹھی میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :