بابر غور کے رشتے دار نے جعلی ڈی جی آئی ایس آئی بن کر الطاف حسین سے ڈیڑھ کروڑ ہتھائے: مصطفی کمال

muhammad ali محمد علی منگل 19 اپریل 2016 20:49

بابر غور کے رشتے دار نے جعلی ڈی جی آئی ایس آئی بن کر الطاف حسین سے ڈیڑھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل۔2016ء) مصطفی کمال نے انکشاف کیا ہے کہ بابر غور کے رشتے دار نے جعلی ڈی جی آئی ایس آئی بن کر الطاف حسین سے ڈیڑھ کروڑ ہتھائے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور مئیر کراچی مصطفی کمال نے انکشاف کیا ہے کہ ایک شخص نے جعلی ڈی جی آئی ایس آئی بن کر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ایک گھنٹے تک ٹیلی فون پر بات کی۔

(جاری ہے)

اس ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ایم کیو ایم کے قائد اور دیگر رہنما خوشی سے پھولے نا سماتے تھے۔ مذکورہ جعلی ڈی جی آئی ایس آئی نے ایم کیو ایم سے رابطے کے عوض ایک کروڑ لاکھ روپے ہتھائے۔ تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ ایم کیو ایم کیساتھ فراڈ ہو گیا اور ایک شخص نے جعلکی ڈی جی آئی ایس آئی بن کر الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بعد ازاں مزید انکشاف ہوا کہ جعلی ڈی جی آئی ایس آئی بن کر الطاف حسین سے گفتگو کرنے والا شخص بابر غوری کا رشتے دار تھا۔