شہر میں موجود افغان بستیوں کے نزدیک روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا جائے‘ڈاکٹر حیدر اشرف

ایس ایچ او حضرات نفری کو جب بھی سرچ آپریشن یا علاقہ میں گشت کیلئے بھیجے تو پہلے مکمل بریفنگ اور اسلحہ چیک کر کے بھیجے، PO's اورTO's پر روزانہ کی بنیاد پر ریڈ کیا جائے اور کارروائی کی جائے،محرر حضرات روزانہ پورے تھانے کی نفری کی دن میں 2 بار بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کو یقینی بنائیں جن تھانوں میں گاڑیاں خراب یا نفری کی کمی ہے وہاں ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ حل ہوگا، پولیس ہیلپ لائن15 پر آنے والی ہر کال پر فوری ریسپانس دے کر کارروائی کی جائے جن علاقوں میں زیادہ جرائم ہوتا ہے وہاں گشت بڑھایا جائے اور سفید پارچات میں بھی اہلکاروں کو مامور کیا جائے، شہر میں جتنی بھی اہم تنصیبات یا حساس مقامات ہیں وہاں بار بار جا کر ڈیوٹی چیک کی جائے اور مامور اہلکاروں کوالرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی بریفنگ دی جائے،ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کے شہر میں گشت کی وجہ سے لوگوں میں احساس تحفظ اور جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے ‘ سٹی ڈویژن کے افسران سے خطاب

منگل 19 اپریل 2016 21:18

شہر میں موجود افغان بستیوں کے نزدیک روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں موجود افغان بستیوں کے نزدیک روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا جائے ،ایس ایچ او حضرات نفری کو جب بھی سرچ آپریشن یا علاقہ میں گشت کیلئے بھیجے تو پہلے مکمل بریفنگ اور اسلحہ چیک کر کے بھیجے، PO's اورTO's پر روزانہ کی بنیاد پر ریڈ کیا جائے اور کارروائی کی جائے،محرر حضرات روزانہ پورے تھانے کی نفری کی دن میں 2 بار بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کو یقینی بنائیں جن تھانوں میں گاڑیاں خراب یا نفری کی کمی ہے وہاں ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ حل ہوگا، پولیس ہیلپ لائن15 پر آنے والی ہر کال پر فوری ریسپانس دے کر کارروائی کی جائے جن علاقوں میں زیادہ جرائم ہوتا ہے وہاں گشت بڑھایا جائے اور سفید پارچات میں بھی اہلکاروں کو مامور کیا جائے، شہر میں جتنی بھی اہم تنصیبات یا حساس مقامات ہیں وہاں بار بار جا کر ڈیوٹی چیک کی جائے اور مامور اہلکاروں کوالرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی بریفنگ دی جائے،ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کے شہر میں گشت کی وجہ سے لوگوں میں احساس تحفظ اور جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی سٹی دفتر میں سٹی ڈویژن کے افسران کی ماہِ مارچ میں جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے کارکردگی کی جائزہ میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن محمد نوید ، تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوز، اَپر سب آرڈینیٹس اور محرران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تہرے قتل کا ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اسلامپورہ سب انسپکٹر ناصر حمیدکو شاباش اور جرائم بڑھنے پر کنٹرول کرنے کی ہدایت، ایس ایچ او رنگ محل سب انسپکٹر عاطف ریاض اورایس ایچ او لوہاری گیٹ انسپکٹر اختر حسین کو جرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت،جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او ٹبی سٹی سب انسپکٹر عمران پاشا، ایس ایچ او مستی گیٹ سب انسپکٹر حامد حسین اورایس ایچ او یکی گیٹ عابد مختارکوجرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت، رابری کی واردات بڑھنے پر ایس ایچ او گوالمنڈی سب انسپکٹر مظہر الحسن کی سرزنش ، اشتہاری نہ پکڑنے پر ایس ایچ او شادباغ انسپکٹر رضوان قادر کو شوکاز نوٹس، جرائم پر قابونہ پانے پر ایس ایچ او بادامی باغ سب انسپکٹر نشاط علی کی سرزنش اور آخری موقع، ڈی ایس پی بادامی باغ شمس الحسن کو سپرویژن بہتر کرنے کی ہدایت، Aکیٹیگری کے اشتہاری پکڑنے پر ایس ایچ او شفیق آبادسب انسپکٹر عبدالرؤف کو 10 ہزار روپے انعام اور CC-II سرٹیفکیٹ، منشیات فروشوں کیخلاف موئثر کارروائی کرنے پر ایس ایچ او لاری اڈہ سب انسپکٹر شرافت علی کو انعام اور CC-II سرٹیفکیٹ، ایس ایچ او راوی روڈسب انسپکٹر احمد نواز کو جرائم پر کنٹرول کرنے کی ہدایت، جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او شاہدرہ انسپکٹر محمد ارحم اورایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن انسپکٹر عطاء اللہ کو جرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ جو ایس ایچ او اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا اس کیخلاف سپیشل رپورٹ متعلقہ ایس پی میرے دفتر بھجوائے اور روزانہ کی بنیاد پر تھانوں میں ہونے والی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کے پروفارمے تصدیق کر کے میرے دفتر بھجوائیں۔ تھانوں میں نفری یا دیگر وسائل میں کمی نہ ہے ۔ ایس ایچ او ز کو چاہیئے کہ اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موئثر کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :