وزیر اعظم نواز شریف نے اثاثے چھپا کر بہت بڑا جرم کیا ہے ٗ اعتزاز احسن

اپوزیشن کی 5بڑی جماعتوں نے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے پر اتفاق کیا ہے ٗمیڈیا سے گفتگو معاملے کے حل کے لیے اگر اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بھی بنانی پڑے تو بنائی جائے ٗغلام احمدبلور

منگل 19 اپریل 2016 21:47

وزیر اعظم نواز شریف نے اثاثے چھپا کر بہت بڑا جرم کیا ہے ٗ اعتزاز احسن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اثاثے چھپا کر بہت بڑا جرم کیا ہے ٗاپوزیشن کی 5بڑی جماعتوں نے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے پر اتفاق کیا ہے۔پاناما لیکس پر بننے والے کمیشن کے حوالے سے مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماؤں نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنے یا پارلیمانی کمیٹی ،اس کے حدودو قیود پہلے سے طے ہونے چاہیے ٗ ایک عالمی فرانزک آڈٹ فرم سے بھی اس کی تحقیقات کرائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے بیٹوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیرون لک جائیدادیں ہیں اس لیے سب سے پہلے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ٹوٹل اثاثوں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہناتھا کہ پاناما لیکس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے،اگرمعاملے کے حل کے لیے اگر اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بھی بنانی پڑے تو بنائی جائے۔