بھارتی دہشتگرد کرپال سنگھ کی لاش واہگہ کے راستے بھارت روانہ کر دی گئی

کرپال سنگھ کا جناح ہسپتال مردہ خانے میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا

منگل 19 اپریل 2016 21:52

بھارتی دہشتگرد کرپال سنگھ کی لاش واہگہ کے راستے بھارت روانہ کر دی گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء ) بھارتی دہشتگرد کرپال سنگھ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی جس کو واہگہ کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا۔1990 میں شیخوپورہ میں ہونے والے بم دھماکے کا مجرم کرپال سنگھ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزا کاٹ رہا تھا کہ چند روز قبل اس کی حالت بگڑ گئی۔ کرپال سنگھ کو ہسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

دہشتگرد کرپال سنگھ کی موت کے بعد بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا پہلے تو وہ اس کے بھارتی ہونے سے انکاری رہے بعد میں ورثا ء کی جانب سے لاش حاصل کرنے کے مطالبے کے بعد پاکستان سے رابطہ کیاگیا۔ کرپال سنگھ کا جناح ہسپتال مردہ خانے میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش بھارتی حکام کو دیدی گئی جسے وہ لے کر واہگہ روانہ ہو گئے اور واہگہ پر تمام دستاویزت مکمل ہونے کے بعدد ہشت گرد کرپال سنگھ کی لاش کو بھارت بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :