متحدہ عرب امارات، راس الخیمہ میں ام القوین سے شہداء روڈ تک تعمیر کی جانے والی نئی شاہراہ ایمریٹس روڈ ایکسٹینشن کا افتتاح کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 اپریل 2016 21:56

متحدہ عرب امارات، راس الخیمہ میں ام القوین سے شہداء روڈ تک تعمیر کی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل۔2016ء) راس الخیمہ میں العقرون سے شہداء روڈ تک تعمیر کی جانے والی نئی شاہراہ ایمریٹس روڈ ایکسٹینشن عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے راس الخیمہ میں ام القوین سے شہداء روڈ تک تعمیر کی جانے والی نئی شاہراہ ایمریٹس روڈ ایکسٹینشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تعمیر کی جانے والی یہ نئی شاہراہ 16 کلومیٹر طویل ہے اور دونوں جانب 2 لین پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اس شاہراہ کی تعمیر پر کل 142 ملین درہم کی لاگت آئی ہے۔ اس شاہراہ کی تعمیر کا آغاز اپریل 2014 میں ہوا تھا اور 2 برس کے عرصے میں اس کی تکمیل ممکن ہو پائی۔ ایمریٹس روڈ ایکسٹینشن ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں کے درمیان رابطہ مزید آسان بنا دے گی۔ اس شاہراہ کو زیادہ تر بڑی ٹریفک کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی مصروف ترین شاہراہ شیخ زائد روڈ سے تمام تر بڑی ٹریفک اس نئی شاہراہ پر منتقل کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :