آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سے مزید11 بجلی چور گرفتار

منگل 19 اپریل 2016 22:47

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو ہدایات پر آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سے مزید11 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئیسکو اعلامیہ کے مطابق جہلم سرکل کے علاقے سٹی گوجر خان سے 6،بھڈانہ سے دو،کینٹ اورسوہاوہ سے ایک ایک جبکہ چکوال سرکل کے علاقے اظہر شہید سے ایک بجلی چور پکڑا گیا ۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم )، بوگس میٹر اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہے۔ آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 پر دیں اور بجلی چوری کے خلاف مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :