بے وقوف چور چوری کے30 منٹ بعد ہی پکڑا گیا۔ نشان ہی ایسا چھوڑآیا تھا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 اپریل 2016 00:32

بے وقوف چور چوری کے30 منٹ بعد ہی پکڑا گیا۔ نشان ہی ایسا چھوڑآیا تھا

ایزنگٹن کولری، برطانیہ۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بے وقوف چور واردات کے بعد اپنے گھر تک اپنے قدموں کے نشان چھوڑتا گیا۔
ڈرہم کانسٹیبلری کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ اشیاء کے سٹور میں چوری کے بعد وہ 30 منٹ میں ہی چور کےگھر پہنچ گئے۔ 17 فروری کو چور سٹور میں گھسا، جہاں اس سے سفید پینٹ کا کین بھی گر گیا۔ چور گرے ہوئے پینٹ پر ہی چلتا رہا۔

اس نے اشیاء چرائی اور اسی طرح چلتا ہوا اپنے گھر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس آئی تو اس نے سٹور میں پینٹ گرا ہوا دیکھا ، جس کے ساتھ جوتوں کے نشان جا رہے تھے۔ پولیس نشانات کےپیچھے گئی تو 27سالہ اینڈریو مارک کونر کے گھر پہنچ گئی، جہاں اس نے پینٹ والے جوتے پہنے ہوئے تھے اور اس کے گھر میں پچھلی طرف چوری کا سامان بھی مل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کونر کو اس ماہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ جج نے کونر کو 100پاؤنڈ جرمانہ کیا ، جو سٹور کے مالک کو ادا کیا گیا ۔ کونر کواصلاح کےلیے کمیونٹی سنٹر کے حوالے بھی کر دیا گیا۔