ٹیکساس واٹرپارک نے دنیا کی سب سے اونچی واٹر کوسٹر کے نظارے کرادئیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 اپریل 2016 02:09

ٹیکساس واٹرپارک نے دنیا کی سب سے اونچی واٹر کوسٹر کے نظارے کرادئیے

گالوسٹین، ٹیکساس کے واٹر پارک نے ایک پریویو ویڈیو سیمولیشن جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہےکہ دنیا کی سب سے اونچی واٹر کوسٹر کا تجربہ کیسا ہوگا۔سچلیٹرباہن گالوسٹن آئی لینڈ نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سیمولیشن سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے اونچی واٹر کوسٹر کیسی ہوگی۔یہ واٹر کوسٹر اس جون میں عوام کے لیے کھولی جائے گی۔
پارک کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس واٹر کوسٹر کی اونچائی کی تفصیلات ظاہر نہیں کر رہے مگر اتنا بتا رہے ہیں کہ یہ دنیا کی سب سےاونچی واٹر کوسٹر ہوگی۔