مقبوضہ کشمیر میں خواتین کیلئے خصوصی بس سروس کا آغاز کردیا گیا

جمعرات 21 اپریل 2016 13:48

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں خواتین کیلئے خصوصی بس سروس کا آغاز کردیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی طورپر خواتین کیلئے بس سروس صرف سرینگر تک محدود ہوگی اور فی الحال اس مقصد کیلئے تین بسیں استعمال کی جائیں گی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بسیں سرینگر کے لال چوک سے درگاہ، لال چوک سے سورہ اور لال چوک سے نوگام کے روٹس پر صبح آٹھ بجے سے لے کر شام چھ بجے تک چلیں گی۔

(جاری ہے)

بس سروس کیلئے جموں کشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ہی پرائیویٹ بسوں کا استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :