سعودی عرب کے شہر طائف میں اچانک اسکولوں کی بندش، اساتذہ کا شدید احتجاج

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اپریل 2016 20:10

سعودی عرب کے شہر طائف میں اچانک اسکولوں کی بندش، اساتذہ کا شدید احتجاج
طائف(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) سعودی عرب کے شہر طائف میں اچانک اسکولوں کی بندش پر اساتذہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں موجود اسکولوں کو محکمہ تعلیم کی جانب سے اچانک بند کر دیا گیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں دوسرے شہروں سے آنے والے اساتذہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اساتذہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے سعودی عرب میں جاری طوفانی بارشوں کے موسم میں وہ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے طائف پہنچے۔

تاہم طائف پہنچنے پر انہوں نے اپنے اسکولوں کو بند پایا۔ اسکولوں کی بندش کے حوالے سے انہیں کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ اس تمام صورتحال میں انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :