ایمان اور روایات کا پھر خیال آگیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء) حکومت نے ملک بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارِوں میں صبح کے اوقات میں اسمبلی کروانے کیساتھ ساتھ اسمبلی میں قرآن پاک کی تلاوت بمعہ ترجمہ رائج کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صبح کے اوقات میں اسمبلی کے دوران قرآن پاک کی کم از کم ایک آیت ترجمہ کیساتھ تمام بچوں کو پڑھائی جائیگی اور انہیں کہا جائیگا کہ اس آیت کو بمعہ ترجمہ یاد بھی کریں تاکہ بچوں میں قرآنی تعلیم کو بھی اجاگر کیا جائے۔