پولیس ہر وقت الرٹ نہیں رہ سکتی اور نہ ہی ہر پولیس اہلکار کو بلٹ پروف جیکٹ پہنائی جا سکتی ہے،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ
گزشتہ روز کے ہونے والے واقعہ کے کچھ ملزم پکڑ لیے ہیں لیکن جو گروپ پولیس پر حملے کررہے ہیں وہ بہت تربیت یافتہ ہیں
جمعرات 21 اپریل 2016 21:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کی پیشہ وارانہ تربیت کو چھپاتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہر وقت الرٹ نہیں رہ سکتی اور نہ ہی ہر پولیس اہلکار کو بلٹ پروف جیکٹ پہنائی جا سکتی ہے ،سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پولیس کے حوالے سے پبلک اکانٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے ہونے والے واقعہ کے کچھ ملزم پکڑ لیے ہیں لیکن جو گروپ پولیس پر حملے کررہے ہیں وہ بہت تربیت یافتہ ہیں۔
اس موقع پر جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح رینجرزاہلکار اپنے جوانوں کا دفاع کرنے کے لیے الرٹ کھڑے ہوتے ہیں پولیس کے سپاہی الرٹ کیوں کھڑے نہیں ہوتے کیا ان کی تربیت صحیح نہیں ہورہی تو انہوں نے پولیس کی غفلت کا تو جواب نہیں دیا بلکہ صفائی پیش کرتے ہوئے کہنے لگے کہ ہروقت پولیس اہلکار الرٹ نہیں رہ سکتے۔(جاری ہے)
SOT اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ہر جوان کو بلٹ پروف نہیں پہنا سکتے ، ہیلمنٹ پہننے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہیلمنٹ پہن کر گولی سے نہیں بچا جا سکا۔
فوج کی طرز پر سندھ پولیس سے کالی بھیڑیں نکالنے کے حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا تھاکہ سندھ پولیس کا اپنا احتساب کا نظام ہے جس کے ذریعے پولیس سے کرپشن کا خاتمہ کیا جارہا ہے ، آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے پولیس ڈرنے والی نہیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.