امریکی آرٹسٹ کی جی سی یو میں میوزک پرفارمنس
جمعرات 21 اپریل 2016 21:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) نامورامریکی ایتھنومیوزیکالوجسٹ ڈاکٹرایمی میکزیواسکی کی گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں قائدِ اعظم پولیٹیکل سائنس سوسائٹی اور امریکی قونصلیٹ لاہور کے زیرِاہتمام منعقدہ کنسرٹ میں ستارکی شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،شعبہ سیاسیات کے صدر ڈاکٹر خالد منظور بٹ ،میوزک استاد طارق فارانی اوردیگر اساتذہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
ڈاکٹرایمی میکزیواسکی ایتھنو میوزیکالوجسٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتی ہیں اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں میوزک پڑھا چکی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ایمی کا کہنا تھا کہ تصوف میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ نامور صوفی بزرگوں کے مزار پر حاضری دے سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین ان کی پسندیدہ پاکستانی گلوکارہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ سکولوں میں موسیقی کی تعلیم دینی چاہیئے کیونکہ یہ بچوں میں ذہانت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے ڈاکٹر ایمی کو بتایا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا تاریخی اعتبار سے پرفارمنگ آرٹ کے ساتھ گہرا رشتہ ہے اور یہاں طلباء کو ان کی اداکاری ،گلوکاری اور دیگر پرفارمنگ آرٹ میں مہارت کے میرٹ پر بھی داخلہ دیا جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.