دہشت گردوں کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں، سعودی وزارت داخلہ نے عوام کو خبردار کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اپریل 2016 21:41

دہشت گردوں کی جانب سے  سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) سعودی وزارت داخلہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے کئی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اہم بیان میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد سوشل میڈیا کو استعمال کرکے نوجوانوں کے خیالات بدلنے اور گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کرکے حکومت کیخلاف کھڑا کر دیا جائے اور حالات خراب کر دیے جائیں۔ ایسے زیادہ تر تخریب کاروں کا تعلق سعودی عرب کے دشمن ممالک سے ہے۔ یہ تخریب کار سعودی عوام میں پھوٹ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں اور ملک دشمن عناصر کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :