پانامہ لیکس کا معاملہ، حکومت نے کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اپریل 2016 21:51

پانامہ لیکس کا معاملہ، حکومت نے کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت نے کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے کمیشن کے قیام کا معاملہ زیر بحث آیا۔ حکومت نے معاملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو کمیشن کے قیام کیلئے خط تحریر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔