قومی اسمبلی میں‌اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 اپریل 2016 11:16

قومی اسمبلی میں‌اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اپریل 2016ء) : قومی اسمبلی میں اپوزیشن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت ایک سال صدارتی آرڈر کے ذریعے بڑھائی گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ دو سال سے نئے این ایف سی ایوارڈ میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔ ساتویں این ای سی ایوارڈ کی مدت 30 جون 2015ء کو ختم ہو چکی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں میں وسائل کی تقسیم کی جاتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو این ایف سی ایوارڈ کے اہتمام کے لیے یہ خط تحریر کیا۔