بھارت کشمیر کو ایک مفتوح علاقہ سمجھتا ہے ‘ نعیم خان

جمعہ 22 اپریل 2016 13:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئر مین نعیم احمد خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کشمیر کو ایک مفتوح علاقہ سمجھتا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نعیم احمدخان نے جو غیر قانونی طور پر نظربند ہیں سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی کے جموں کے دورے کے موقع پر اہل کشمیر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کپواڑہ اور ہندواڑہ میں پانچ بے گناہ شہریوں کے قتل پرماتم کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے اپنے دورے کے دوران فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کا تذکرہ نہ کر کے اصل میں اس ذہنیت کا مظاہرہ کا ہے جو کشمیر کے بارے میں بھارت میں پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس سوچ اور ذہنیت سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کشمیر کو ایک مفتوح علاقہ سمجھتا ہے اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام اس کیلئے کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ نعیم خان نے اس وقت کشمیری عوام وردی پوش اہلکاروں کے ہاتھوں شہید کئے گئے پانچ معصوم شہریوں کا ماتم منارہے تھے۔

نریندر مودوی نے جموں دورے کے دوران مذکورہ شہری ہلاکتوں کا تذکرہ نہ کرکے اصل میں اْس ذہنیت کا مظاہرہ کیا جو کشمیر سے متعلق بھارت میں موجود ہے۔شہریوں کے قتل کے بارے میں نریندر مودی کی خاموشی سے مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فوجیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہو گی اور وہ آئندہ بھی نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھیں گے ۔تاہم حریت رہنماء نے کہاکہ بھارت زیادہ دیر تک فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کومحکوم نہیں رکھ سکتا اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کشمیری بھارت کے جبری و غیر قانونی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔

انہوں نے پوتشائی لولاب میں گزشتہ رو ز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے تین نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ نہتے کشمیری جنوبی ایشیاء کی بڑی فوجی طاقت کو للکار کر مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔