چین نے پہلا سیکیورٹی گارڈ ربورٹ متعارف کرا دیا

جمعہ 22 اپریل 2016 22:03

چین نے پہلا سیکیورٹی گارڈ ربورٹ متعارف کرا دیا

چانگ چنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) چین نے ملک کے سب سے بڑے ہائی ٹیک میلے ربورٹ سیکیورٹی گارڈمتعارف کرا دیے۔ اینبوٹ نامی سیکیورٹی ربورٹ کی لمبائی1.49میٹر اور وزن78کلو گرام ہے۔ربورٹ مسلسل 8گھنٹے تک ایک کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہرفتار 18کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

(جاری ہے)

ربورٹ انفرادی طور پر گشت کرنے ،مانیٹرنگ ،ہنگامی کالز ،خودکار چارجنگ ، ماحولیاتی مانیٹرنگ ،بائیوکیمیکل کا سراغ لگانے اور دھماکہ خیز مواد کو کلیئر کرنے کی خصوصیات کا حامل ہے ۔

ربورٹ میں نصب ایمرجنسی بٹن کو دبانے سے اطلاع پولیس تک پہنچ جائے گی جبکہ یہ ربورٹ مختلف واقعات کی ویڈیو کی خصوصیت بھی رکھتا ہے ۔ہنگامی حالت کے دوران یہ ربورٹ ردعمل دکھانے کی خصوصیت کا حامل بھی ہو گاجبکہ اس ربورٹ کو ہوائی اڈوں ، ریلوے اسٹیشنز ، بس اسٹیشنزپر پولیس کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات کیا جا سکتا ہے ۔ ربورٹ کو مشترکہ طور پر نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی اور صوبہ ہنان کی ربورٹنگ کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :