امام اعظم ابوحنیفہ ؒزہدوتقویٰ اورخشیت الٰہی کے پیکر تھے۔ڈاکٹر راغب نعیمی

جمعہ 22 اپریل 2016 22:31

لاہور۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء ) معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ امام اعظم ابوحنیفہؒزہدوتقویٰ اورخشیت الٰہی کے پیکر تھے۔آپؒنے پوری زندگی دین متین کی اشاعت اور نبی رحمت ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے میں گزاری۔امام اعظم ابوحنیفہ ؒکو دیگر ائمہ کرام پر یہ امتیاز حاصل ہے کہ آپؒنے صحابہ کرامؓکی ایک کثیر تعداد کے دیدارسے اپنی آنکھوں کو منور کیا۔

امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کوتدوین فقہ اوراسلام دستور کی باقاعدہ تشکیل میں اولین راہی کامقام حاصل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعۃالمبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ امام اعظم ابوحنیفہؒفقہ اسلامی کے ساتھ ساتھ حدیث نبویﷺکے تمام سرچشموں سے سیراب اورفیض یافتہ تھے۔

(جاری ہے)

حضرت امام جعفرصادقؓسے بھی آپؒکارشتہ انتہائی عقیدت واحترام کاتھا۔

آپؒ کے شاگردوں میں حضرت فضیل بن عیاضؒ،حضرت ابراہیم بن ادہمؒ،حضرت بشرحافی اورحضرت داؤد طائی جیسے صاحب علم وعمل اوراپنے وقت کے امام وولی شامل ہیں۔آپؒنے اپنی ساری حیات مبارکہ قال اﷲ اورقال الرسولﷺکہتے ہوئے گزاری اورسنت نبویﷺکی پابندی کوہمیشہ مدنظررکھا۔موجودہ دورمیں آپؒکی تعلیمات کواپناکر تعلیمی اورروحانی منازل کوطے کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :