الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کیلئے اظہار تشکر کی متفقہ قرار داد منظور کرنے پرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے شکر گزار ہیں، محمد عبد الشکور

جمعہ 22 اپریل 2016 22:33

لاہور۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء ) الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکور نے حالیہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بروقت خدمات سر انجام دینے پر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن سمیت دیگر فلاحی اداروں اور پاک فوج سے اظہار تشکر کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرنے پر قانون ساز اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے معاشرے کو ایسے ہی مثبت رویوں کی ضرورت ہے۔

قانون ساز اسمبلی کی جانب سے اظہار تشکر کی متفقہ قرار داد کی منظوری دراصل الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کے ذمہ داران اورکارکنان کی کاوشوں کو سراہا جانا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے جس کے لئے ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔ صدر الخدمت نے الخدمت فاؤنڈیشن کی مقامی ذمہ داران کو اِس کامیابی پر مبارکباد اور شاباش بھی پیش کی اور کہا کہ دکھی انسانیت کی بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمت ہی الخدمت کا شعار ہے اور الخدمت کے تمام ذمہ داران اور کارکنان قابل تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں گلگت بلتستان میں ہونے والی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال میں الخدمت کی امدادی ٹیموں نے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں بھر پاور حصہ لیا اوررستے بند ہو نے کی صورت میں کئی کئی گھنٹے پیدل چل کر خشک راشن ، ترپال ، خیمے ، ہائیی جین کٹس، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء متاثرین تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :