حکومت پنجاب کسان دوست پالیسی کے تحت آخری دانے تک گندم کی خریداری جاری رکھے گی،صوبائی وزیر زراعت

جمعہ 22 اپریل 2016 22:44

لاہور۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فر خ جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسان دوست پالیسی کے تحت آخری دانے تک گندم کی خریداری جاری رکھے گی تاکہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا صلہ مل سکے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 25اپریل سے ساڑھے 12ایکڑ سے کم رقبہ کے مالک کاشتکاروں کو 5دن باردانہ فراہم کیا جائے گا تاکہ چھوٹے کاشتکاروں کی حق تلفی نہ ہو انہوں نے یہ بات گندم خریداری سنٹر خانیوال پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری ‘ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک ممتاز احمد وینس و دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت نے گندم خریداری سنٹر پرانتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پرباردانہ م فراہم کرکے ریلیف دیا جا ئے گا تاکہ ان کا استحصال نہ ہو انہوں نے کہا کہ خریداری مراکز پر تعینات افسران و اہلکاران باردانہ کی تقسیم شفاف طریقہ سے یقینی بنائیں اور کسی قسم کا دباؤ برداشت نہ کریں انہوں نے ہدایت کی کہ خریداری مرکز پر آنے والے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :