پاکستان میں ہوٹلز بکنگ کی ویب سائٹ جواگو ڈاٹ کی جانب سے لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کیلئے ظہرانے کا اہتمام

muhammad ali محمد علی بدھ 27 اپریل 2016 19:50

پاکستان میں ہوٹلز بکنگ کی ویب سائٹ جواگو ڈاٹ کی جانب سے لاہور میں ذرائع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اپریل 2016ء) پاکستان میں ہوٹلز بکنگ کی ویب سائٹ جواگو ڈاٹ کام نے لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ یہ ویب سائٹ پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور آن لائن ہوٹلز کی بکنگ کے حوالے سے آگاہی اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اس ظہرانے کا مقصد شرکاء کو پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے اس ویب سائٹ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں سے متعقل آگاہی فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جواگو شرکاء کو اپنی ایک سالہ کارگردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے بنائے گئے منصوبہ عمل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔ جواگو کی کنتری مینیجر نادین ملک نے کہا کہ جواگو ڈاٹ کام سیاحت کیلئے ہر لحاظ سے معاون ہے اور اس کو فراغ دینے میں اپنی سعی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں اس ملاقات کا مقصد بھی میڈیا کے نمائندگان کو ویب سائٹ کے کام کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جواگو پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل ہے اور یہ ویب سائٹ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :