فوجی کی بے حرمتی کا شکار ہندواڑہ کی رہائشی لڑکی کو وومنز کمیشن کے سامنے پیش کردیا گیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 15:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر کو آلیشن آف سول سوسائٹی نے کہا ہے کہ پولیس نے ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کی بے حرمتی کا شکار لڑکی کو سرینگر میں وومنزکمیشن کے سامنے پیش کیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جے کے سی سی ایس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی طور پر لڑکی اور اسکے والد نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کی موجودگی میں کمیشن کی چیئرپرسن نعیمہ احمد مہجور کے سامنے بیان دیا جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے وکیل بھی پیش ہوئے ۔

نعیمہ احمد مہجور نے لڑکی اور اسکے وکیل کو سننے کے بعد پولیس کو ہدایت کی کہ وہ لڑکی کو آزادانہ طور پر اپنے اہلخانہ ، دوستوں اور وکلا ء سے ملنے کی اجازت دے ۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق چیئرپرسن نے لڑکی کے اہلخانہ کو اس بات کا بھی یقین دلایا کہ اسکے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائینگے۔ کمیشن میں حاضری کے بعد پولیس متاثرہ لڑکی اوراسکے والد کو واپس ہندواڑہ لے گئی ۔