مقبوضہ کشمیر :آسیہ اندرابی کا بھارتی ہاؤسنگ منصوبے پر اظہار تشویش کا اظہار

ہفتہ 23 اپریل 2016 16:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے مقبوضہ علاقے میں میں”بے گھر افراد“کے لئے گھر بنائے جانے کے بھارتی منصوبے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے لیے الگ کالونیاں بنانے کے مذموم منصوبے میں ناکامی کے بعد اب بھارت اپنے مکروہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے نئے راستوں کی تلاش میں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا ہے کہ بھارت ایک طرف کشمیریوں کو قتل کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب بے گھر لوگوں کے لئے فکر مند ہونے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ انتہائی مشکوک ہے جس کے پیچھے مقبوضہ علاقے میں غیر ریاستی باشندوں کو بسا کر یہاں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو بدلنے کی سازش کارفرما ہے ۔

(جاری ہے)

آسیہ اندرابی نے کہا کہ کشمیری کسی ایسے منصوبے کو ہرگز پورا نہیں ہونے دینگے جس کا اصل مقصد مسلم اکثریت والے اس علاقے کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنا ہو۔ انہوں نے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے اس بیان کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ محبت کرتے ہیں ، پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فاروق عبدللہ نے آخر کار اس حقیقت کا اعتراف کردیا جو ہر ذی حس اور سنجیدہ شخص پہلے ہی جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان بننے کے پہلے روز سے ہی اسکے محبت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :