حکومت کا رواں سال اکتوبر میں آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا فیصلہ

زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے زائد ہیں، اس کے بعد نئے قرض کی ضرورت نہیں ، ذرائع

ہفتہ 23 اپریل 2016 18:35

حکومت کا رواں سال اکتوبر میں آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء) حکومت نے رواں برس اکتوبر میں آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا۔زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے زائد ہیں اس کے بعد نئے قرض کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق ہفتہ کو حکومت نے آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا،آئی ایم ایف کی کڑی شرائط والا پروگرام ستمبر میں ختم ہوجائے گا، آئی ایم ایف سے ستمبر تک ایک ارب ڈالر قرض کی دو قسطیں ملیں گی،اس پروگرام سے اداروں پر نجکاری کی لٹکتی تلوار ٹل سکتی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری التوا کا شکار ہوسکتی ہے، اس پروگرام کے ختم ہونے کے بعد بجلی کی سبسڈی کی رقم کم سے کم رکھنے کی شرط بھی نہیں رہے گی،آئی ایم ایف سے ستمبر تک ایک ارب ڈالر قرض کی 2قسطیں ملیں گی اور رواں سال جون سے پہلے 50کروڑ ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :