دبئی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کا آئی وینچر کارڈ کے ساتھ معاہدہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 23 اپریل 2016 18:37

دبئی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کا آئی وینچر کارڈ کے ساتھ معاہدہ

دبئی: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2013) ۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے آئی وینچر کارڈ کمنپی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ جس کے مطابق کمپنی کے جاری کردہ کارڈ کی بدولت اب سیاح بہت ساری جگہوں پر استعمال کر کے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں ۔اس معاہدے کامقصدزیادہ تر سمندری سیاحت کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

جس میں فیری سروس، واٹر بس،اور واٹر ٹیکسی ،ہیلی کاپٹر ، ایکواہ پارک، اور دیگر سروسس شامل ہیں۔

عبداللہ یوسف سی ای او آف پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کارڈ کی بدولت سیاحوں کو ایک بارعایت سروس ملے گی۔ آئی وینچر کمپنی کے ترجمان نے بات کرتے ہوئے کہا کے معاہدہ ہمارے لیئے یہ ایک سنگِ میل کی اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے ہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی آ گئے ہیں۔ہماری کوشش ہو گی کہ ہم مزید لوگوں کے لئے مزید اچھی پروڈکٹس متعارف کرواتے رہیں۔‎