آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:31

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک ..

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہنے تاہم (رات)مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئندہ پانچ سے 6 روز کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔

(جاری ہے)

اگلے دو سے تین دن کے دوران کراچی میں موسم گرم اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ، استور 03 اور گوپس میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر 42، حیدرآباد، لسبیلہ، چھور، بدین ،مٹھی، لاڑکانہ، سبی، موہنجوداڑو، رحیم یار خان اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔