عام انتخابات 2018ء کو شفاف بنانے اور انتخابات کو غلطیوں سے پاک کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے افسران اور عملے کی تربیت کیلئے ابھی سے اقدامات کرنے شروع کردیئے

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:58

عام انتخابات 2018ء کو شفاف بنانے اور انتخابات کو غلطیوں سے پاک کرنے کیلئے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) عام انتخابات 2018ء کو شفاف بنانے اور انتخابات کو غلطیوں سے پاک کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے افسران اور عملے کی تربیت کیلئے ابھی سے اقدامات کرنے شروع کردیئے ہیں اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت ملک بھر کے تمام ضلعی الیکشن کمیشنز آفس میں عملے کی تربیت کیلئے خصوصی کورسز شروع کئے جارہے ہیں جبکہ غلطیوں سے پاک ووٹرز فہرستوں‘ پولنگ اسٹیشنز کے قیام اور مانیٹرنگ سسٹم کو بھی موثر بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ آئندہ کسی کو بھی الیکشن کمیشن پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :