وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرا سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 4رکنی گروہ کوگرفتارکرلیاگیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:20

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرا سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 4رکنی گروہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیراوررکن صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کے قتل میں ملوث چاررکنی گروہ کوگرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا ۔گرفتارہونیوالے ملزمان میں تین کاتعلق بونیر اورایک کاصوابی سے ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وزیراعلی کے مشیراوررکن اسمبلی سورن سنگھ کے قتل میں ملوث چاررکنی گروہ گرفتار کوگرفتارکرلیا ہے، ملزمان کوبونیر کے پہاڑی علاقے سے گرفتارکیاگیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونیوالااسلحہ بھی برآمد کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارہونیوالے ملزمان میں تین کاتعلق بونیر اورایک کاصوابی سے ہے،گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،پولیس نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ گرفتارملزمان کودہشت گردوں سے تعلق بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :