ٹھٹھہ کے مویشی مالکان بھینس کالونی کے مویشی تاجر اور باڑے مالک کے ہاتھوں لٹ گئے

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) ٹھٹھہ کے مویشی مالکان بھینس کالونی کے مویشی تاجر اور باڑے مالک کے ہاتھوں لٹ گئے، بیوپاری خالد مستوئی نے 40 لاکھ کے مویشی خریدے اور پیسے بھینس کالونی باڑے پر آکر لینے کو کہا، مویشی مالکان پہنچے تو بیوپاری غائب تھا، باڑے مالک نے بیوپاری کو قرضی قرار دیکر مویشی قید کر دیئے اور مویشی مالکان کو دھکے دیکر باہر نکال دیا: مویشی مالکان کا باڑے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنہ، انتظامیا سے فراڈی بیوپاری اور باڑے مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ کے علاقے گھوڑا باڑی کے مختلف علاقوں سے مویشیوں کے بیوپاری خالد مستوئی نے50 کے قریب مویشی مالکان سے 40 لاکھ روپے کے مویشی خریدے اور رقم کی ادائیگی کے لیئے انہیں بھینس کالونی نمبر آٹھ حاجی ساجد دودھ والے کے باڑے پر آنے کو کہا، گذشتہ روز جب مویشی مالکان بھینس کالونی میں حاجی ساجد دودھ والے کے باڑے پہنچے تو مویشی موجود تھے لیکن بیوپاری خالد مستوئی غائب تھے، مویشی مالکان نے جب باڑے مالک سے بیوپاری کے متعلق معلومات حاصل کی اور مویشی واپس دینے کو کہا تو باڑے مالک نے بیوپاری خالد مستوئی کو اپنا قرضی قرار دیتے ہوئے اس کے بدلے مویشی اپنے پاس رکھنے کو کہا اور اپنے ملازمین کے ذریعے مویشی مالکان کو دھکے دیکر مویشی مالکان کو باہر نکال دیا، جس کے بعد مویشی مالکان اﷲ رکھیو پنہور، علی محمد پنہور، حاجی مصری پنہور، جمن دھل، یعقوب دھل، محمد علی چاند ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور صحافیوں کو بتایا کہ خالد مستوئی نے 40 لاکھ روپے کے مویشی خریدے اور رقم کی ادائیگی کے لیئے انہیں بھینس کالونی نمبر آٹھ حاجی ساجد دودھ والے کے باڑے پر آنے کو کہا، گذشتہ روز جب ہم مویشی مالکان بھینس کالونی میں حاجی ساجد دودھ والے کے باڑے پہنچے تو مویشی موجود تھے لیکن بیوپاری خالد مستوئی غائب تھے، مویشی مالکان نے جب باڑے مالک سے بیوپاری کے متعلق معلومات حاصل کی اور مویشی واپس دینے کو کہا تو باڑے مالک نے بیوپاری خالد مستوئی کو اپنا قرضی قرار دیتے ہوئے اس کے بدلے مویشی اپنے پاس رکھنے کو کہا اور اپنے ملازمین کے ذریعے مویشی مالکان کو دھکے دیکر مویشی مالکان کو باہر نکال دیا، انہوں نے مزید بتایا کہ انصاف کے لیئے جب ہم تھانے پر گئے تو ایس ایچ او غائب تھا ، رینجرز کو مدد کے لیئے کہا تو انہوں نے بھی انکار کر دیا، انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی جے رینجر ز ودیگر اعلیٰ حکام کو خالد مستوئی او ر باڑے مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر کے انصاف کی اپیل کی۔