قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا انعقاد کر کے فیڈریشن کی تمام اکائیوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کر کے یہ ثابت کر دیا کھیل بلاشبہ قوموں کے اتحاد و یگانگت کیلئے نہ صرف بہترین ہتھیار ،سماجی و ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کا موثر ذریعہ بھی ہیں،ریاض حسین پیرزادہ

وزارت کا قلمدان سنبھانے کے بعد بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد میرا دیرینہ خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے ،خواتین کی بڑی تعداد کھیلوں میں حصہ لے رہی ہے،کھیلوں کے انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے مالی معاونت پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا مشکور ہوں،وزیر اعظم کی زیر قیادت یکسوئی کیساتھ ملکی حالات کو سنوارنے میں مصروف عمل ہیں ، وفاقی زیر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:59

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا انعقاد کر کے فیڈریشن کی تمام اکائیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا انعقاد کر کے فیڈریشن کی تمام اکائیوں کو وفاقی دارلحکومت میں ایک جھنڈے تلے جمع کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کھیل بلاشبہ قوموں کے اتحاد و یگانگت کیلئے نہ صرف بہترین ہتھیار ہیں بلکہ سماجی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کا موثر ذریعہ بھی ہیں۔

ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت کا قلمدان سنبھانے کے بعد بین الصوبائی کھیلوں کا انعقاد میرا ایک دیرینہ خواب تھا جو آج قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کی صورت میں پورا ہونے جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کھیلوں میں پاکستان بھر سے کوئی 3000سے زائد کھلاڑی ٗکوچز مختلف سپورٹس آرگنائزیشنوں کے عہدیداران شریک ہیں جو کہ تیرہ مختلف کھیلوں میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کی تمام اکائیاں ان کھیلوں میں بھرپور شرکت کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری خواتین کی ایک بڑی تعداد بڑھ چڑھ کر کھیلوں میں حصہ لے رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے مالی معاونت پر وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری کا مشکور ہوں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ جمہوری حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت پوری یکسوئی کے ساتھ ملکی حالات کو سنوارنے میں مصروف عمل ہیں اس محنت ٗ دیانت اور لگن کے باعث ملکی ترقی کے تمام اعشاریئے اور انڈیکیٹر زاویوں پر گامزن ہیں جو کہ بڑی حوصلہ افزاء بات ہے انہوں نے کہاکہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ دنیا دہشتگردی کی دلدل میں دھنستی جارہی ہے لیکن اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم تیزی کے ساتھ اس دلدل سے نکل رہے ہیں ایسے میں اپنے نو جوانوں کو مثبت سرگرمیوں کیلئے مواقع فراہم کر نا وقت کی اشدضرورت تھیاسی لئے سر زمین بلوچستان میں کھیلوں کے میدان آبا د کر نے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں سخت فیصلے کر نے پڑے علاوہ ازیں کھیل کے میدانوں کی رونقیں بحال کر نے کیلئے ہمیں سخت تنقید اور دباؤ کا بھی سامنا تھا مگر اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج ہم اس عظیم مقصد میں کامیاب ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ کھیل ہی ہیں جن کے ذریعے ہم کبھی روم اور کبھی سرزمین ہندوستان پر اپنا سبز ہلالی پرچم لہرانے میں کامیاب ہوئے اور ہم ایسی ہی کامیابیوں کے ایک نئے دور کا آغاز کر نے جارہے ہیں یہ ایک مستند حقیقت ہے کہ کھیل امن کی علامت ہیں اور کھلاڑی اس کے پیامبر ہیں ہم کھیلوں کے ذریعے امن ومحبت کا یہ پیغام عام کرتے رہیں گے گزشتہ ایک دہائی کے دور ان ہمیں جن مصائب و آلام کا سامنا رہا وہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے لیکن اﷲ کی نصرت و مدد سے موجودہ جمہوری حکومت کے برسرا قتدار آتے ہی معاشی ٗ معاشرتی ٗ سیاسی ٗ سماجی اور امن وامان کی صورتحال یکسر طورپر بہتری کی طرف رواں دواں ہے حالات تیز ی بد ل رہے ہیں سوچیں تبدیل ہورہی ہیں امن و آشتی کے ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے اور اس دور کا استقبال ہم کھیل کے میدانوں میں کر نے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران اور ملازمین اور ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان کھیلوں کے انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے انتھک محنت کی ۔