عام آدمی کی زندگی بچانے کے لیے ایف 16 کا استعمال
ہفتہ 23 اپریل 2016 23:08
ناروے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2016ء)ناروے میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مریض کو موت کے منہ سے بچا لیا گیا کیونکہ اس کے علاج کے لیے جو مشین درکار تھی، وہ دنیا کے تیز ترین طیاروں میں سے ایک ایف 16 کے ذریعے لائی گئی۔
وسطی ناروے کے ایک قصبے بوڈو کے ہسپتال میں ایک مریض پھیپھڑوں اور دل کے ایک عارضے میں مبتلا تھا اور اسے فوری طور پر جس علاج کی ضرورت تھی، اسے مختصراً ECMO کہا جاتا ہے، جو اس ہسپتال میں دستیاب نہیں تھا۔
یہاں ہسپتال کے عملے کی حاضر دماغی کام آ گئی۔
(جاری ہے)
انہوں نے ملکی فضائیہ سے رابطہ کیا کہ وہ ایک مریض کی جان بچانے کے لیے یہ مشین فوری طور پر دوسرے شہر پہنچانے میں مدد کرے۔
خوش قسمتی یہ تھی کہ اس وقت فضائی اڈے پر دو ایف 16 طیارے پرواز کے لیے تیار تھے۔ٹرونڈیم ہسپتال کے چیف ڈاکٹر اینڈرس ویٹنگ کارلسن نے کہا کہ انہوں نے صرف ایک سوال پوچھا کہ مشین کا حجم کتنا ہے؟ اور کچھ نہیں۔ بس پھر مشین اڈے تک پہنچائی گئی اور ایک ایف 16 طیارہ اسے لے کر گولی کی سی رفتار سے بوڈو روانہ ہوگیا۔
فضائیہ کا کہنا ہے کہ عام طور پر اتنا فاصلہ 35 منٹ میں طے کیا جاتا ہے، لیکن جان بچانے کے لیے اس جہاز کو اپنی انتہائی رفتار پر اڑایا گیا اور یوں یہ 25 منٹ سے بھی کم وقت میں منزل تک پہنچ گیا اور اس مریض کی جان بچا لی گئی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.